اسلام آباد،26دسمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سیدنیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ 27دسمبر ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ،بے نظیر بھٹو کی شہادت پاکستان کے روشن مستقبل کا قتل ہے۔
پہلی منتخب خاتون وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت کے جلسہ عام میں شرکت کیلئے لاڑکانہ روانگی پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملک و ملت دشمنوں نے عالمی مدبر اور قومی قائد کو عوام سے جدا کیا، بے نظیر بھٹو کو شہید کر کے ملک کو اندھیروں میں ڈبویا اور کئی صدیاں پیچھے دھکیلا گیابی بی شہید نے حفاظت پاکستان کی خاطر جان کی قربانی دی۔
نیئر بخاری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید لوگوں کے دلوں میں زندہ اور قاتل اپنے سائے سے بھی خوفزدہ ہیں۔ چاروں صوبوں کی زنجیر بے نظیر بھٹو شہید جمہوریت کے یوم شہادت پر ملک کے کونے کونے سے کارکن اظہار عقیدت کریں گے، شہید امن وشہید جمہوریت بے نظیر ہمارے لئے ہے۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید کی دلیرانہ عوامی جمہوری جدوجہد تاریخ کا سنہرا باب ہے،شہید جمہوریت نے آمروں کا جواں مردی سے مقابلہ کیا ۔