نوشہروفیروز؛ ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس، دیہی علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

26

نوشہروفیروز،28 دسمبر (اے پی پی ):ضلع بھر سے برساتی پانی کی نکاسی کے لئے قائم کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر شاہزیب شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کے دیہی علاقوں سے برساتی پانی کی نکاسی ہماری ترجیحات میں شامل ہے اس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا ہے  کہ ضلع کے تمام دیہی علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ شہریوں کو سرد موسم میں اپنے گھروں میں آباد کرنے اور آنے جانے کی سہولیات کو بہتر بنایا جاسکے۔

ڈپٹی کمشنر  نے اس موقع پر کہاکہ محکمہ اسکارپ کے ٹیوب ویلز کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے  تاکہ بارش کی نکاسی کے بہتر بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں روہڑی کینال میں پانی کی بندی سے پانی کی نکاسی بہتر ہوگی۔

اجلاس میں پی ڈی اسکارپ ایریگیشن شہید بینظیرآباد  امجد احمد میمن، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایگریکلچر غلام فاروق وسطڑو، ایگزیکٹو انجنیئر اسکارپ نیا ز حسین راجپر اور اسسٹنٹ انجنیئر  احمد خان کاکیپوٹو ، ایکسین محکمہ آبپاشی روہڑی ڈویزن کنڈیارو اور مورونے شرکت کی۔