لاہور،30دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سابق صوبائی وزیر ایم پی اے سید صمصام علی بخاری نے ملاقات کی۔چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت میرا نصب العین ہے،اللہ تعالی نے دین کی خدمت کی بھی توفیق دی ہے ،پاکستان کی پہلی بار خاتم النبیین یونیورسٹی لاہور میں بنے گی، پنجاب اسمبلی نے خاتم النبیین یونیورسٹی کا بل متفقہ طور پر منظور کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خاتم النبیین یونیورسٹی کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کر دیئے ہیں ، خاتم النبیین یونیورسٹی سیرت النبیﷺ پر ریسرچ کے حوالے سے ایک ممتاز ادارہ بنے گی، اپرمال پر واقع سیرت اکیڈمی میں خاتم النبیین یونیورسٹی میں وی سی بلاک ، مسجد اور ہاسٹل بنائے جائیں گے ۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم اپنے پہلے دور کی طرح اب بھی صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں اور پانچ ماہ کے دوران فلاح عامہ کیلئے جتنا کام کیا ہے اس کی مثال ماضی قریب میں نہیں ملتی۔