اوکاڑہ،07جنوری )اے پی پی): تھانہ بی ڈویژن کی حدودمیں قبرستان جانے مولا کے قریب نامعلوم افراد کی مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان کا قتل ہوگیا۔مقتول کی شناخت فیضان کے نام سے ہوئی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کاروائی کا آغاز کر دیاجبکہ ریسکیو اہلکاروں نے نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔