ملتان،07 جنوری(اے پی پی ):کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے نشتر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور نشتر ہسپتال میں ادویات، مشینری بارے بریفنگ لی۔انہوں نے کہا کہ جدید سہولیات سے لیس ہسپتال حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئےصحت کے شعبے کی توسیع کی جارہی ہے۔
وی سی نشتر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف نے بتایا کہ1700 بیڈز کی گنجائش سے بڑھ کر مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے،نشتر ہسپتال میں جنوبی پنجاب کے علاوہ ملک کے ہر کونے سے مریض علاج کیلئے آتے ہیں۔
ایم ایس نشتر ڈاکٹر راؤ امجد نے کہا کہ نشتر ہسپتال میں ادویات کے 159 آئٹمز دستیاب ہیں۔ادویات کے17، سرجیکل کے 2 آئٹمز ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں جانچ کے مراحل میں ہیں۔ادویات کے 43، سرجیکل کے 44 آئٹمز 1 ماہ تک نشتر ہسپتال میں دستیاب ہونگے۔انہوں نے کہا کہ لیبر روم، ڈائلائسز، ایمرجنسی، آپریشن تھیٹرز، انتہائی نگہداشت،نوزائیدہ ایمرجنسی، ڈینگی،کرونا واڈز میں مکمل اور مفت ادویات دستیاب ہیں۔