اوکاڑہ؛نوجوان کے قتل کے واقع پر ڈی پی او کا نوٹس،ازخود جائے واردات کاجائزہ لیا

28

اوکاڑہ،07 جنوری(اے پی پی ):تھانہ بی ڈویژن کی حدود شیرربانی ٹاون میں فیضان نامی نوجوان کے قتل کا واقعہ پیش آنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال وقوعہ کا جائزہ لینے کے لئے کی جائے واردات پر خود پہنچ گئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او نے ہدایت کی ہے کہ تمام شواہد اکٹھے کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ مقامی پولیس نے نعش کو تحویل میں لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

بعدازاں ڈی پی او نے ہسپتال میں جا کر مقتول کے ورثاء سے بھی ملاقات کی اور ورثاء کو یقین دلایا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔