تھر فلڈ جیپ ریلی میں کامیابی حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم

44

تھرپارکر،08 جنوری (اے پی پی):تھر فلڈ جیپ ریلی میں کامیابی حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔انعامات کی تقریب میں وفاقی مملکتی وزير ڈاکٹر مہیش کمار ملانی، صوبائی وزیر خوراک مکیش چاولا، صوبائی معاون خصوصی اربابِ لطف الله، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحفیظ سیال، ایس ایس پی تھرپارکر عابد علی بلوچ سمیت کامیاب ریسرز نے شرکت کی۔

 اس موقع پر اسٹاک کیٹیگری اور فائنل پری پیڈ کیٹیگری میں کامیاب ہونے والے پری پیڈ کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے مشہور ریسرز صاحبزادہ سلطان، دوسرے نمبر کے ریسر شیراز احمد قریشی سمیت شہزاد، اویس، نومان خان،عورت ڈرائیور میڈم مہم شیراز اور تھرپارکر کے دو ریسرز منظور علی نون، سلطان دہرمانی سمیت دیگراں کو ٹرافیاں دی گئیں۔