آئی ایل ایس اے انٹرایکٹو اگلے 5 سالوں میں 100 ملین ڈالر سے 1000 ملازمتیں ، 300 منصوبے پیدا کرے گا، سعودی شہزادہ فہد بن منصور

15

اسلام آباد،جنوری 09 (اے پی پی): سعودی شہزادہ فہد بن منصور السعود ، شریک بانی آئی ایل ایس اے نے اعلان کیا کہ ILSA انٹرایکٹو پاکستان ، سعودی عرب اور عالمی سطح پر 1000 سے زیادہ ملازمتیں پیدا کرنے کی منتظر ہے۔ توقع ہے کہ اگلے 5 سالوں میں 100 ملین ڈالر کی کم از کم کل پروجیکٹ ویلیو کے ساتھ 300 سے زیادہ منصوبے  شامل ہوں گے۔

شہزادہ فہد بن منصور سعود اتوار کو “اسٹارٹ اپس اور وینچر کیپیٹلسٹس” کے وفد کی موجودگی میں لاہور میں پاکستان کی سب سے بڑی ٹیک کانفرنس اور ایکسپو ، فیوچر فیسٹ 2023 کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ “ہمارے پاس اپنی کمپنی کے لئے اسٹریٹجک منصوبے ہیں جس میں ہم آئی ٹی کمپنیوں اور یونیورسٹیوں کے ساتھ پاکستان اور دیگر جگہوں پر شراکت قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں”۔ شہزادہ فہد بن منصور نے مزید کہا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی سربراہی میں ، وژن 2030 ایک ایسا وژن ہے جو آج عوامی شعبے کے آپریٹنگ ماڈل ، معیشت اور مجموعی طور پر معاشرے میں محسوس ہورہا ہے۔ فہد بن منصور جی 20 ینگ انٹرپرینیور الائنس کے صدر ہیں جو انٹرپرینیورشپ ویژن کے بانی بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لئے قومی حکمت عملی کے نام سے بھی ایک منصوبہ تیار کیا ہے۔جس کے تحت سے 2030 تک سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت مارکیٹ کو 135 بلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع کی جارہی ہے ، جس کا تخمینہ جی ڈی پی کا ٪ 12.4 فیصد کا حصہ ہے۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے شہزادہ فہدنے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی – پاکستان ٹیک ہاؤس کے قیام کا اعلان کیا ہے ، جس کی پہلی شاخ لاہور میں ہوگی۔