گلگت؛خلتی ونٹر سپورٹس فیسٹیول میں آئس ہاکی کے مقابلے

9

غذر ، 10 جنوری (اے پی پی ): خلتی ونٹر سپورٹس فیسٹیول کے دوسرے روز بھی آئس ہاکی کے کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں ، پہلا میچ پھنڈر ٹراؤٹ اور یاسین جانباز کے درمیان کھیلا گیا جو یاسین جانباز نے ایک گول کے مقابلے میں دو گول کرکے جیت لیا  جبکہ دوسرے میچ میں غذر فلائٹ کی ٹیم نے صفر کے مقابلے میں چار گول سے پھنڈر ٹراؤٹ کو شکست دے دی۔

اس موقع پر غذر کے علاوہ گلگت بلتستان کے دوسرے علاقوں سے بھی شائقین کی بڑی تعداد مقابلوں سے لطف اندوز ہوئی۔