ملتان، 10 جنوری(اے پی پی): سٹی ٹریفک پولیس کی رکشہ ڈرائیور زکے ساتھ فوگ اور سموگ کے متعلق آگاہی واک،آگاہی واک میں ڈی ایس پی عطیہ جعفری نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ دھند میں رکشوں پر رفلیکٹر نہ ہونے سے حادثات ہوتے ہیں ، آگاہی واک کا مقصد رکشہ ڈرائیورز کو دھوئیں کے نقصانات کی آگاہی دینا ہے اورکہا کہ رکشہ ڈرائیورز ہمارے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔
واک میں ریسکیو 1122، انجمن تاجران کے عہدے داران اور رکشہ یونین کے عہدے داران نے شرکت کی ، واک ایس پی چوک سے شروع ہو کر ڈی سی ہاؤس پر اختتام پذیر ہوئی۔











