نوشہرہ ورکاں تحصیل کے  وسیع تر ایریا میں  شدید دھند اور وقفے وقفے سے ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری

13

نوشہرہ ورکاں,11 جنوری ( اے پی پی(;نوشہرہ ورکاں تحصیل کا وسیع تر ایریا شدید دھند کے طوفان اور بادلوں کی چادر میں چھپ گیا  اور وقفے وقفے سے ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ بھی شروع  ہے

گزشتہ کئی ہفتوں سے پنجاب بھر اور ضلع گوجرانوالہ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا غلبہ ہے اور جہاں انسانی زندگی مفلوج ہو کر گئی ہے۔

کاشتکاروں کا کہنا ھے مسلسل کئی روز سے دھند کے جمود اور سورج کی روشنی سے محروم اور  شدید سردی سےجانورں کی ہلاکتیں بھی معمول بن چکی ہیں اور گندم کے ساتھ ساتھ چارے کی فصلوں کی نشو و نما بھی تھم گئی ہے۔