اوکاڑہ،11جنوری (اےپی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ محمد فرقان بلال کے احکامات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن ارسلان اعظم جوئیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چار رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیااورملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور گاڑی برامدکرلی۔ ملزمان کی شناخت عدیل آفتاب اعظم اور بلال کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزمان مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے اور دوران تفتیش ملزمان نے متعدد سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا۔ڈی پی او محمدفرقان بلال نے پولیس کو ہدائیت کی کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تفریق جاری رہے گا۔