ملتان،13جنوری(اےپی پی):چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹرجسٹس محمدامیربھٹی نے گزشتہ روز لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ میں نئے ایڈمنسٹریشن بلاک کا افتتاح کیا۔ نیا ایڈمنسٹریشن بلاک دو ارب روپے سے تعمیرہوگا ۔ اس موقع پرایکسیئن بلڈنگ حیدرعلی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ہائیکورٹ ملتان بنچ میں نئے ایڈمنسٹریشن بلاک کی عمارت سات منزلہ ہوگی جبکہ بیسمنٹ میں اسکی پارکنگ ہوگی۔ یہ عمارت دوسال کی مدت میں تعمیرہوگی جبکہ جامعہ مسجداورنئی رہائش گاہوں کی تعمیرکاکام مکمل ہوچکاہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ جامعہ مسجدمیں 100افرادکی نماز پڑھنے کی گنجائش موجودہے جبکہ نمازیوں کی تعدادکے مطابق اس کی مزیدتوسیع بھی کی جاسکتی ہے۔ ججزریسٹ ہاؤس میں ججزصاحبان کیلئے آٹھ رہائش گاہیں تعمیرہو چکی ہیں۔