ٹنڈو محمد خان،16 جنوری (اے پی پی: (میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر2 کے آزاد امیدوار محمد انور قریشی نے پریس کلب ٹنڈومحمدخان میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ گذشتہ 15 جنوری کے بلدیاتی انتخابات میں وارڈ نمبر 2 کی عوام نے میرے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے , میں نے عوام کی طاقت سے حکمراں جماعت کے امیدوار کو شکست دی ہے,حکمراں جماعت پیپلزپارٹی کا امیدوار ڈاکٹر ارشد قریشی سرکاری مشینری استعمال کرتے ہوئے میرے انتخابی نتائج کو تبدیل کرنے کی کوشش میں مصروف ہے , مجھے خدشہ ہے کہ میرے نتائج کو تبدیل کرکے حکمراں جماعت کے ہارے ہوئے امیدوار کو کامیاب قرار دیا جائے گا. اگر عوام کے فیصلے کو تبدیل کرنے کی سازش کی گئی تو دما دم مست قلندر ہوگا اور حالات کی تمام ترذمہ داری حکمراں جماعت پر عائد ہوگی, میری ڈی آر او ٹنڈومحمدخان اور آر او ٹنڈو محمد خان سے اپیل ہے کہ میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر 2 کی عوام کے فیصلے کو تسلیم کیا جائے۔