ملتان، واسا کی ریکوری میں اضافے کیلئے جنگی اقدامات کرنا ہونگے، ایم ڈی واسا

15

ملتان،16 جنوری ( اےپی پی): ایم ڈی واسا چوہدری محمد دانش کی صدارت میں ہیڈ آفس میں واسا کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر کو واسا ڈائرکٹوریٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ ایم ڈی واسا نے کہا واسا کی ریکوری میں اضافے کیلئے جنگی اقدامات کرنا ہونگے اور کہا سیوریج،واٹر سپلائی کے غیر قانونی کنکشنز کے کھوج لگانے کیلئے خصوصی مہم شروع کریں۔ چوہدری محمد دانش نے کہا کہ آپریشنل اور ریکوری سٹاف جوائنٹ آپریشن کا پلان تیار کرے اور کہا ہریونین کونسل میں ریکوری کی شرح کو 100 فیصد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا نادہندگان کے خلاف تادیبی کارروائی کو یقینی بنایا جائے اور افسران ہر یونین کونسل میں سرپرائز وزٹ کر کے نادہندگان کے کنکشنز منقطع کریں۔