پشاور، 17 جنوری(اے پی پی): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے لیے سمری آج ہی گورنر کے پی کو ارسال کریں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبائی کابینہ کے 86ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار سال انتہائی خوش اسلوبی سے گزرے، جس کیلئے تمام کابینہ اراکین، حکومتی اور اپوزیشن اپم پی ایز اور بیوروکریسی کا شکرگزار ہوں۔
وزیراعلی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، تاہم ملکی مفاد میں خیبرپختونخوا اسمبلی اج ہی تحلیل کریں گے۔