کراچی ایکسپو سینٹر میں ایرانی مصنوعات کی تین روزہ نمائش کا اہتمام

20

کراچی،17 جنوری (اے پی پی): ایکسپو سینٹر میں ایرانی مصنوعات کی نمائش کا اہتمام کیا گیا تین روزہ نمائش میں 60 ایرانی کمپنیوں کے اسٹالز لگائے گئے ہیں، ان میں قالین، پیٹرو کیمیکلز، کیمیکلز، پیٹرولیم مصنوعات کی صنعت میں استعمال ہونے والے آلات، مختلف اقسام کے پرزہ جات، پولیمر پراڈکٹس، تعمیراتی سامان،آئرن اور اسٹیل، تانبے سے بنی چیزیں، ٹائلز اور سیرامکس کی کمپنیاں شامل ہیں واضح رہے کہدوطرفہ تجارت کو فروغ دینیکے لیے دونوں ملکوں کے درمیان پچھلے سال کے اواخر میں مفاہمت کی دو یادداشتوں پرکراچی میں دستخط بھی کیے گئے تھے، یہ یادداشتیں مشترکہ بزنس کونسل کے قیام اور کمرشل تنازعات کی منصفانہ ثالثی سے متعلق تھیں، ساتھ ہی کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اصفہان چیمبر آف کامرس نے بزنس کمیونٹی میں تعاون بہتر بنانے کی یادداشت پر بھی دستخط کیے تھے اس وقت پاک ایران تجارت کا حجم ڈیڑھ ارب ڈالر تک ہے جسے دونوں ممالک مزید بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔