میرپورخاص، 23 جنوری ( اے پی پی): ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری کی سربراہی میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس منعقد کیا گیا. اجلاس میں ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری اور ضلع میرپورخاص کے سٹی, سیٹلائٹ ٹاؤن کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز انچارج 15 سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں میرپورخاص شہر میں بڑھتے ہوۓ کرائم کے سلسلے میں میرپورخاص سٹی، سیٹلائٹ ٹاؤن کےایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز میٹنگ کی اور شہر میں ہونے والے جرائم کا ون بائے ون پروگریس لی۔ ایس ایس پی نے تمام ایس ایچ اوز کی ناقص کارگردگی پر سخت غصہ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوۓ 2 سال کی سروس ضبط کرنے اور ایک ہفتے کے اندر تمام اہم کیسز حل کر کے مجرموں کو گرفتار کرنے اور چوری اور چھینی گئی پراپرٹیز ریکور کرنے کا حکم دیا۔