ملتان، 24 جنوری (اے پی پی ):کمشنر ملتان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری سے صدر میاں راشد اقبال کی قیادت میں چیمبر کے وفد نے منگل کو یہاں ملاقات کی ۔دوران ملاقات اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ تاجر برادری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ، انتظامیہ تاجران کے جائز مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔
کمشنر نے کہا کہ میرے آفس کے دروازے ہر خاص و عام کیلئے کھلے ہیں ، کرپشن اور سرخ فیتہ کلچر کے خاتمے کیلئےمتحرک ہوں۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری تجاوزات کے خلاف کارروائی میں انتظامیہ کا ساتھ دے ۔
انہوں نے کہا کہ شہر کو صاف اور خوبصورت بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے جبکہ حکومت کی پالیسیوں کو کامیاب بنانے کیلئے تاجران کے کردار سے انکار ممکن نہیں ہے۔
تاجران نے کہا مشکل وقت ہے مگر ملکر معاشی بحران سے نکلا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کا نام ملکی سطح پر روشن، اعتماد بحال کرنا ہوگا اور کہا ملکی استحکام نسل نو کی بقا سے منسلک ہے۔