سکھر: وفاقی وزیر سید خور شید شاہ کے خلاف آمد سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 14 فروری تک ملتوی کردی گئی

8

سکھر،24جنوری (اے پی پی ) وفاقی وزیر سید خور شید شاہ کے خلاف آمد سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت، بیماری کے باعث خود پیش نہیں ہوئے، دونوں بیٹے اور داماد عدالت میں پیش ہوئے ، سماعت 14 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

منگل کو احتساب عدالت سکھر میں پیپلز پارٹی کے رہنما وفاقی وزیر سید خور شید احمد شاہ اور ان کے خاندان کے خلاف دائر امدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت کے جج فرید انور قاضی نے ریفرنس کی سماعت کی۔ سید خور شید احمد شاہ علالت کے باعث پیش نہ ہوئے جبکہ سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ ، خور شید شاہ کے بیٹے  سید فرخ شاہ اور سید زیرک شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔ مختصر کارروائی کے بعد عدالت نے ریفرنس کی سماعت 14 فروری تک ملتوی کر دی۔