مری: کلڈنہ کے قریب کار پھسلن کے باعث نالے میں جا گری ، تمام مسافر محفوظ رہے

18

مری،24 جنوری ( اےپی پی): مری میں کلڈنہ کے قریب کار پھسلن کے باعث نالے میں جا گری  تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔  ریسکیو 1122 کنٹرول روم میں کال موصول ہوتے ہی ضلع مری انتظامیہ کی طرف سے قائم کردہ فیسیلیٹیشن سنٹرز سے ریسکیو اہلکار ایمرجنسی ایمبولنس اور سپیشل ریکوری وہیکل کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،امدادی کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے کار کو ریکور کرنے کے بعد محفوظ مقام پر پارک کیا۔