مری، 25 جنوری (اے پی پی): ملکہ کوھسار مری میں برف باری کاسلسلہ وقفے وقفے سےجاری ہے، ابتک دو سے چار انچ تک برفباری پڑ چکی ہے جبکہ برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
مری اور گردو نواح کے علاقے یخ بستہ برفانی ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں جس سے عوام گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے ہیں، برف باری کا یہ سلسلہ مری شہر کے علاوہ بھوربن اور نیو مری کے دور دراز علاقوں تک پھیلا ہو ہے۔
محکمہ ہائی وئے کی مشینری نے مری کی اہم شاہراہوں سے برف ہٹا کر ٹریفک رواں دواں کردی ہے تاہم بعض سڑکوں پر برف باری سے پھسلن کے باعث ٹریفک متاثر ہے۔اس موقع پر ریسکیو1122اور ٹریفک پولیس بھی متحرک ہے۔
برفباری کے باعث سیاح بھی مری اور گلیات کے سیاحتی علاقوں میں پہنچ گئے ہیں اور براہ راست برف باری کے حسین نظاروں سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔