پاکپتن،25 جنوری (اے پی پی):حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمت اللہ علیہ کے 811 ویں سالانہ عرس کی 6 روزہ علامتی رسومات درگاہ حضرت بابا فرید گنج شکر رحمت اللہ علیہ پاکپتن میں شروع ہو چکی ہیں۔
حضرت خواجہ غریب نواز کے سالانہ عرس کے موقع پر محکمہ اوقاف کی جانب سے درگاہ بابا فرید پر آنے والے زائرین کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔محکمہ اوقاف کی جانب سے درگاہ بابا فرید اور جامعہ مسجد کو برقی قمقموں اور رنگ برنگی لائٹوں سے دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔
اس موقع پر محفل سماع کا اہتمام کیا گیا جس میں قوال حضرات نے حضرت خواجہ غریب نواز ہندلولی حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمت اللہ علیہ کی شان میں صوفیانہ کلام پیش کر کے سماء باندھ دیا۔زیب سجادہ نشیں دیوان پیر عبدالظاہر چشتی نے ملک و قوم کی سلامتی کے لئیے خصوصی دعا کی۔