مری ،27 جنوری (اے پی پی ): ملک بھر کی طرح خطہ کوہسار مری میں بھی سویڈن ہالینڈ میں ہونے والی قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف علماء، سیاسی، سماجی، مذہبی اورطلبہ تنظیموں نے مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جلوس نکالے گئے اور نعرے بازی کی گئی۔
اس موقع پر مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ قران پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کو لگام دینا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو پیغام دیتے ہیں کہ امت مسلمہ اللہ کے کلام قرآن پاک ، رسالت ماب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ،ناموس صحابہؓ کے گستاخوں کیخلاف ایک ہیں اور ہر قربانی دینے کے تیار ہیں ۔