خیرپور،05فروری(اے پی پی): کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارت سرکار کی جانب کشمیریوں پر ظلم و جبر کے خلاف ریلی نکالی گئی ۔
اس موقع پر ریلی کے شرکاءنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر قومی جوش اور جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے جس کا مقصد بھارت کو یہ پیغام دینا ہے کہ تمام پاکستانی کسی صورت بھی کشمیر کاز سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور آج کے دن یہ احساس دلانا مقصود ہے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور رہیں گے کشمیر یوں پر بھارتی تسلط ختم ہوگا ۔
ریلی میں سیاسی سماجی رہنماءتاجر برادری وکلاءسمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔