جوہرآباد، 6 فروری( اے پی پی): ضلع خوشاب میں تعینات ہونے والی پہلی خاتون ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشائستہ ندیم نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کی ڈی پی اوآفس جوہرآباد آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی دی۔ ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کو خوش آمدید کہا اور وہان موجود سٹاف سے تعارف کروایا۔ ڈی پی او نے تعارفی ملاقات میں ہدایت کی کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جاۓ۔ جرائم کا خاتمہ اور امن وامان برقراررکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔