ملتان،06 فروری (اےپی پی):کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک سے کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے احتجاج کرنے والے عملے نے ملاقات کی اور انکے مطالبات سنے۔ کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ آپکے مطالبات اعلی حکام تک پہنچاوں گا۔انشاءاللہ مطالبات کے حل میں مثبت پیشرفت ہوگی۔
انہوں نےمزید کہا کہ نامساعد حالات میں زندہ قومیں ترقی کا سفر جاری رکھتی ہیں۔ بھرپور کوشش ہوگی کہ آپکے مسائل حل کئے جائیں۔