گلگت۔7فروری (اے پی پی):30 ویں نیشنل سکی چیمپئن شپ2023 گلگت کے پر فضا مقام نلتر بالا میں شروع ہوگئی۔چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 47 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ منگل کو چیمپئن شپ کے افتتاحی روز جائنٹ سلالم ایونٹ میں پاکستان ایئرفورس کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو پہلی پوزیشن دلائی جبکہ گلگت بلتستان سکاؤٹس نے دوسری اور پاکستان آرمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔کل بدھ کے روز مزید مقابلے ،ایونٹ کی اختتامی تقریب 10 فروری کو منعقد ہوگی۔