کوئٹہ،10 فروری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مسلم دوست ملک ترکیہ و شام کے حالیہ شدید زلزلے سے متاثرہ لوگوں کے لئے خصوصی ریلیف فنڈ کی منظوری دے دی ہے ۔
ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں حکومت بلوچستان اور عوام اپنے ترکیہ و شام کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔