ملتان، 10 فروری(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کارکردگی بہتر کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں مصنوعی قلت اور مہنگائی کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آٹے ،چینی،پولٹری،پیاز سمیت اشیاء ضروریہ کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لونگا ۔ان کا کہنا تھا کہ منڈیوں سے مارکیٹ تک اشیاء ضروریہ کی ترسیل کا جائزہ لیا جائے گا، اس ضمن میں بڑے شاپنگ سینٹرز اور دکانات میں ڈی سی کاؤنٹر بھی قائم کئے گئے ہیں جہاں سے شہری مستفید ہوسکتے ہیں۔