چترال میں برف باری ، زمینی اور فضائی رابطہ منقطع ،8 انچ تک برف باری پڑ چکی

56

چترال ،10 فروری (اے پی پی ):چترال کے طول و عرض میں کل سے ہلکی برف باری کا سلسلہ جاری ہے تاہم رات کو بہت زیادہ برف پڑچکی ہے۔ اس وقت چترال شہر میں آٹھ انچ تک برف باری ہوئی ہے۔

وادی کیلاش اور  لواری سرنگ کا راستہ ہر قسم کا ٹریفک کیلئے بند ہے اور چترال کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی اور فضائی رابطہ منقطع ہے۔