فیصل آباد؛ 13 فروری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا

14

فیصل آباد، 11 فروری (اے پی پی ):ڈویژنل کمشنر سلوت سعید اور ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے ہلال احمر میٹرنٹی ہسپتال میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے  حفاظتی قطرے پلاکر مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے ۔

انسداد پولیو مہم 19 فروری تک جاری رہے گی جس کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 15 لاکھ 36 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے مجموعی طور پر 4869 پولیو ٹیمیں ڈیوٹی پر مامور ہونگی۔

اس موقع پر ڈویژنل کمشنر نے   کہا کہ وطن عزیز کو پولیو فری بنانا ترجیح ہے اور باربار مہم کو دہرانے کامقصد اس وائرس کا یکسر خاتمہ کرنا ہے،والدین  اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں اور گھر آنے والی پولیو ٹیموں سے تعاون کریں۔

سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ثاقب منیراور دیگر افسران بھی اس مقع پر

 موجود تھے ۔