اوکاڑہ؛ اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول پمپ کا پیمانہ کم ہونے پر ایک لاکھ جرمانہ عائد کر دیا

35

اوکاڑہ،13فروری(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر محمد ذیشان حنیف کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ غلام مصطفی جٹ نے شہر کے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا  اور پمپس پر پٹرول کا پیمانہ چیک کیا۔انہوں نے دیپالپور چوک میں واقع ایک پمپ کا پیمانہ کم ہونے پر موقع پر ہی پٹرول پمپ کو 1 لاکھ روپے کا جرمانہ کر دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفی جٹ نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے،ضلع میں واقع تمام پٹرول پمپس کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، عوام کو پٹرول فروخت نہ کرنے اور کم پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی

جائے گی ۔