پشین میں سیل پوائنٹس پر ارزاں نرخوں میں عوام میں آٹا کی تقسیم کا عمل جاری ہے؛اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ 

13

پشین،14 فروری( اے پی پی): اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ جمعہ خان نے کہا ہے کہ سیل پوائنٹس پر ارزاں نرخوں میں عوام میں آٹا کی تقسیم کا عمل جاری ہے، سرکاری آٹے کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیل پوائنٹس کے دورے کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر خوراک انجنئیر زمرک خان اور سیکریٹری فوڈ و ڈی جی فوڈ کے ہدایات پر ضلع پشین کی تمام تحصیلوں میں سیل پوائنٹس قائم کرکے روزانہ ہزاروں افراد کو سرکاری قیمت پر آٹا فراہم کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع پشین کے گوداموں میں ایک لاکھ میٹرک ٹن گندم موجود ہے آٹا کے پرائیویٹ مارکیٹ کے مقابلے میں سرکاری نرخ کے واضح فرق ہے محکمہ فوڈ غریب عوام کو ریلیف دے رہی ہے ۔

اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری محمد صادق کاکڑ نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک ضلع پشین کے آفیسران اور انتظامی آفیسران کے نگرانی میں سیل پوائنٹس کے زریعے آٹا کے تقسیم سے غریب عوام مستفید ہورہے ہیں اور عوام میں اطمینان پایا جاتا ہے۔انہوں نے  کہا کہ صوبائی وزیر خوراک انجنئیر زمرک خان اچکزئی، سیکریٹری خوراک ڈی جی محکمہ خوراک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پشین کے آبادی کو مدنظر رکھ کر پشین کے گندم کے کوٹے میں اضافہ کرے۔

 جمعیت علماء اسلام ضلع پشین کے سیکریٹری اطلاعات باز محمد نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک پشین کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جمعہ خان اور ان کے ٹیم کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے بحران میں غریب عوام کو سرکاری آٹا دے کر غریبوں کو ریلیف دیا ہے، برشور کاریزات توبہ کاکڑی میں سیل پوائنٹس کے زریعے آٹا تقسیم کیا گیا ہے جس سے علاقے کے عوام مطمئن ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ محکمہ خوراک عوامی مشکلات کو مدنظر رکھ کر ضلع کے گندم کوٹے اور سیل پوائنٹس میں اضافہ کرے گی۔

 انجمن تاجران حقیقی پشین کے صدر نصیب اللہ کاکڑ کلیوال نے کہا ہے کہ محکمہ فوڈ پشین کے زیر اہتمام روزانہ کے بنیاد پر سیل پوائنٹس کے زریعے ہزاروں افراد کو سرکاری اور رعایتی قیمت پر آٹا فراہم کیا جاتا ہے جو خوش آئند اقدام ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ روزانہ سیل پوائنٹس میں ہزاروں عوام کو آٹا دیا جارہا ہے۔