نارووال؛ ضلعی زکوة کمیٹی میں یوم زکوۃ کے حوالے سے  مختلف تقریبات کا  انعقاد

29

نارووال،21 فروری (اے پی پی):صوبائی محکمہ زکوۃ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر دفتر ضلعی زکوة کمیٹی  نارووال میں   یوم زکوةمنایا گیا۔ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسرمحمدظہیراشرف نے اس موقع ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹوٹ ناووال میں بورڈ آف مینجمنٹ کی میٹنگ میں موجود شرکاء کو زکوٰۃ پروگرامز بارے آگاہی دی اور ہدایت کی کہ وہ محکمہ زکوۃ کے پروگرامزکےمتعلق اپنے حلقہ کے  صاحب حثیت لوگوں  کو  محکمہ زکوۃ کی سکیم بارے آگاہی دیں اورآنکو ترغیب دیں کہ اپنی زکوۃ رضاکارانہ طور پر محکمہ کے مجوزہ اکاؤنٹس میں جمع کروائیں تاکہ محکمہ کی سکیمز کومزید بہتر انداز سے چلایا جاسکے۔

ڈسٹرکٹ زکوۃ آفیسر نے مزید بتایا کہ محکمہ زکوۃ بیوہ،یتیم،معذور،نابینا افراد کو گزارہ الاؤنس جاری کرتا ہے،مستحق مریضوں کے علاج و معالجہ کیلئےٹی ایچ کیو ، ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کو فنڈز کا اجراء کرتا ہے۔مستحق طلباء/طالبات کو  وکیشنل ٹرینگ انسٹیٹیوٹ،ایجوکیشن جنرل،دینی مدارس کی مد میں وظائف کا اجراء بھی کرتاہے۔

ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسرمحمدظہیراشرف نے یوم زکوٰۃکے موقع پر اسٹنٹ کمشنر (ایچ آر)نارووال ،ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس( ایجوکیشن )  نارووال،چیف ایگزیکٹو آفیسر ھیلتھ نارووال، سینئر نائب صدر انجمن تاجران(شارجہ کلاتھ ھاؤس)نارووال  نارووال،عاصم اللہ خان ایڈووکیٹ نارووال،علی بھائی کریانہ سٹور نارووال سے ملاقات کے ساتھ ساتھ  دیگر صاحب حثیت لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی زکوة کی ادائیگی کیلئے حکومت کے نظام زکوٰة پر اعتماد کرتے ہوئے غریب اور نادار اور دکھی انسانیت کی مدد کیلئے   اپنی زکوة  رضاکارانہ طور پر محکمہ زکوة کے مقرر کردہ بنک اکاؤنٹس میں جمع کروائیں تاکہ محکمہ زکوۃ کی سکیموں کو مزید بہتر انداز سے چلایا جاسکے۔

زکوۃ ڈے کے موقع پر  پمپلٹ بھی تقسیم کئےگئےاور جملہ سٹاف اور مقامی افرادکے ساتھ دفتر سے جسڑ بائی پاس پرزکوۃ ڈے کے موقع پر  پمپلٹ بھی تقسیم کئےگئے اور جملہ سٹاف اور مقامی افرادکے ساتھ دفترسے الرفع ٹاؤن  تک واک بھی کی گئی۔