اوکاڑہ؛ نجی پیٹرول پمپ کے شیڈ کو لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

2

اوکاڑہ،21 فروری (اےپی پی):  مین جی ٹی روڈ نزد کرائسٹ چرچ کے سامنے نجی پیٹرول پمپ کے شیڈ کو آگ لگ گئی، ریسکیو فائر فائٹرز نے بروقت ریسپانس اور کوئیک فائر فائٹنگ کر کے پٹرول پمپ اور ملحقہ آبادی کو بڑی تباہی سے محفوظ کر لیا ہے۔

ریسکیو1122ذرائع کے مطابق مین جی ٹی روڈ نزد کرائسٹ چرچ کے قریب واقع نجی پیٹرول پمپ کے شیڈ کو آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی دو فائر وہیکلز اور موٹر بائیک سروس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو فائر فائٹرز نے پندرہ منٹوں میں فائر فائٹنگ کر کے آگ پر قابو پاتے ہوئے پٹرول پمپ اور ملحقہ آبادی کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ آگ شیڈ پر رکھے ہوئے پرانے کپڑوں کے ڈھیر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ۔