احمدپورشرقیہ؛آر پی او اور ڈی پی او کی زخمی ڈولفن پولیس افسران کی عیادت، کیش انعام اورسرٹیفکیٹس کا اعلان کیا

20

احمدپورشرقیہ،21 فروری (اے پی پی ):ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور رائے بابر سعید  اور ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے  بہاول وکٹوریہ ہسپتال کا دورہ کیا۔ زخمی ڈولفن پولیس کے افسران کی عیادت کی اور پھول پیش کیے۔

گزشتہ روز ملزمان کی فائرنگ سے ڈولفن پولیس کے افسران زخمی ہوئے تھے۔ بہاولپور پولیس کی طرف سے زخمی افسران کیلئے پچاس پچاس ہزار کیش انعام اورسرٹیفکیٹس کا اعلان کیا۔آر پی او نے کہا کہ آپ نے بہت ہمت اور حوصلہ دکھایا اور آپ کی جرات کو سلام ہے،آپ ہماری فیملی ہیں، کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

 آر پی او اور ڈی پی او نے زخمی افسران کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی۔