نوشہرہ ورکاں،22فروری(اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر میاں محمد اظہر طارق وٹو کیجانب سے کھاد کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے مخبر خاص کی اطلاع پر 12 سو یوریا کھاد کے بیگز سے بھرا ٹرالر قبضہ میں لے لیا ہے ۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میاں اظہر طارق وٹو کا کہنا تھاکہ کنٹرول ریٹ پر کسانوں کو یوریا کھاد کی فراہمی اولین ذمہ داری ہے، کھاد ذخیرہ اندوزی اور اوورچارکنگ کی کسی صورت میں اجازت نہیں دی جائے گی، خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ قبضہ میں لئے گئے 12 سو یوریا کھاد کے بیگ کنٹرول ریٹ پر محکمہ زراعت اور ریونیو کے عملہ کی موجودگی میں کسانوں کو فروخت کی جائے گی۔