جدہ ؛ سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر مسلم  لیگ ن کے زیر اہتمام  تقریب  کا انعقاد

7

جدہ ، 23 فروری(اے پی پی ):پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک منظور حسین اعوان، سیکرٹری جنرل سعودی عرب جدہ  مہر عبدالخالق لک  اور ممتاز بزنس مین غلام رسول نے سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر شاندار تقریب  کا انعقاد کیاجس کے مہمان خصوصی امیدوار و ایگزکیٹو جدہ چیمبر آف کامرس احمد بدران مصری تھے۔ اس موقع پر مختلف ممالک کی بزنس کمیونٹی نے بھی بھرپور شرکت کی  جس میں  سعودی بزنس مین پاکستانی،امریکہ،برطانیہ،مصری، سوری، جازانی،سوڈانی،اسپین، کینڈی،انڈین،یمنی بزنس مین شامل تھے۔

 پروگرام کو چار چاند لگانے کے لیے پاکستانی سنگر نعیم سندھی نے اپنی آواز کے جادو میں عربی، اردو، پنجابی اور پشتو گانے گئے۔ایم این اے و صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ اوورسیز علی زاہد حامد نے بھی یوم تاسیس کے حوالے سے ٹیلی فون پر رابطے میں یوم تاسیس کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب بھائی کو مبارکباد اور نیک تمناؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ میں انشاء اللہ بہت جلد سعودی عرب کا دورہ بھی کروں گا۔

الشیخ عادل دہلوی،مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک منظور حسین اعوان،حافظ عبدالماجد، حافظ آمان اللہ اور دیگر دوستوں نے سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر سعودی عرب کے لیے نیک تمناؤں اور نیک خواہشات کا اظہار   کیا۔

مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سینئر نائب صدر نور محمد آرائیں،مرکزی نائب صدر مسلم لیگ رانا محمدنوازخان بھی تقریب میں  موجود  تھے۔