رینالہ خورد24فروری(اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنررینالہ خوردچودھری ضیااللہ نے رینالہ سپر لیگ کرکٹ 4کاافتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر چودھری ضیااللہ نے کہا کہ ہم سب کو مل کر کھیلوں کے میدان آباد کرناہونگے۔ انہوں نے کہاکہ کھیل کے میدان آباد کرکے ہسپتالوں کو ویران کیاجاسکتاہے۔
افتتاحی تقریب میں تمام ٹیموں کے مالکان نے شرکت کی۔ تقریب میں صدرتحصیل باررانا عبدالرحمان، بارجنرل سیکرٹری چودھری عثمان ضیا،ممبر پنجاب بار کونسل آصف شہزاداوربزنس مین محمد اعظم بھٹی سمیت معززین شہر نے شرکت کی۔