سکھر،27فروری(اے پی پی): یوٹیلیٹی اسٹور دادو چوک کا شاندار افتتاح کر دیا گیا ہے ۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی زونل منیجر سکھر ریجنقیصر سعید، ریجنل مینیجر سکھر ،لطف اللہ شیخ، مولابخش مغل اور یوٹیلیٹی سٹور دادو چوک کے انچارج نوید احمد لاکھو نے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا اور مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور ٹوپی پیش کی۔ تقریب میں سکھر سٹی کے مختلف اسٹورز کے انچارج اور اسسٹنٹ نے شرکت کی ۔
اس موقع پر الطف اللہ شیخ کا کہنا تھا کہ ایریا منیجر غلام سرور ساریو جن کی محنت اور کاوشوں سے آج کے اس اسٹور کا افتتاح کیا گیا اور عوام کا بھی محکمہ پر اعتماد کرنا بھی قابل تحسین ہے اور یوٹیلیٹی اسٹور سکھر ریجن عوام کی خدمت کے لئے کوشاں رہے گا۔