نوشہرہ ورکاں،27فروری(اے پی پی ):پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں کے ارکان و عہدیداران پر مشتمل دو کرکٹ ٹیموں کے درمیان دس دس اوور کا فائنل میچ کھیلا گیا جس میں ارکان پر مشتمل کرکٹ ٹیم چشتی سپر کنگ نے شاندار فتح حاصل کی جبکہ عہدیداران پر مشتمل رنزاپ سپر سٹارز نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں کی رجیم سپر سٹارز اور ممبران چشتی سپر کنگ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل کرکٹ سیرز کھیلی گئی، پہلے دو میچوں میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ میں فتح حاصل کیاور تیسرا میچ بطور فائنل کھیلا گیا جس میں سپر سٹارز کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے کپتان راشد خاور کی کمانڈ میں 10 اورز میں 134 رنز بنائے،جس کو چشتی سپر کنگ کرکٹ ٹیم میاں عمران بشیر کی کمانڈ میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے چھٹے اوور میں ٹارگٹ پورا کر لیا۔سماجی شخصیت حاجی محمد خلیل اور حافظ محمد قاسم مصطفائی نے ٹرافیاں تقسیم کیں۔