بہاولنگر: ڈی سی کا ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد

9

بہاول نگر، یکم مارچ 2023 ( اے پی پی ): بہاولنگر ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے کہا ہے کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری ریونیو ریکارڈ کی درستگی، فرد انتقالات رجسٹری ،ڈومیسائل، انکم سرٹیفیکیٹ اور سائلین کے ریونیو سے متعلق دیگر مسائل حل کرنے میں بہت ممدومعاون ثابت ہورہی ہے۔ یہ بات انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر بہاول نگر میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں کہی کی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صہیب بٹ بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے کہا کہ حکومت نے ریونیوسسٹم کو بہتر بنانے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے متعدد اقدامات سے ڈیجیٹائزیشن کی منزل حاصل کی ہے جس کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے ریونیو عوامی خدمت کچہری میں لوگوں کے ریونیو سے متعلق  مسائل سنے اور درخواستیں بھی وصول کی گئیں اور انکے مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے۔ ریونیو عوامی خدمت کچہری تمام تحصیلوں  میں بھی منعقد کی گئیں جہاں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نے عوام الناس کے ریونیو سے متعلق مسائل حل کئے ۔