نوشہرہ ورکاں, 02مارچ( اے پی پی ):گیپکو سب ڈویژن نوشہرہ ورکاں نمبر ایک میں سیفٹی سیمینار کا انعقاد ہوا اور سب ڈویژن کے تمام ایل ایم ۔اور اے ایل ایم ۔ ملازمین نے شرکت کی۔
سب ڈویژن نمبر ایک میں سیفٹی سیمینار کے موقع پر ایس ڈی او اعتزاز اعظم اور سیفٹی انسٹریکٹر اشفاق احمد باجوہ نے خطاب کے دوران بتایا کہ انسان کی زندگی سے بڑھ کر کوئی چیز قیمتی نہیں اور دوران ڈیوٹی اللہ رب العزت کے نام سے آغاز کریں اور محکمہ کی جانب سے ملنے والے تمام سیفٹی ایلیمنٹ کو استعمال میں لائیں۔
سیفٹی انسٹریکٹر اشفاق احمد باجوہ اورمحمد ارشد کا کہنا تھا کہ اگر کسی ورکر کے پاس سیفٹی کے لیے کوئی ایلیمنٹ موجود نہ ھو تو اپنے ایس ڈی او سے مل کر حاصل کریں اور کسی قسم کی کوتاھی کے مرتکب نہ ھو اور دوران ڈیوٹی گیپکو کی جانب سے ملنے والے یونیفارم کا استعمال بھی کریں جو آپکی پہچان بھی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ دوران ڈیوٹی قبل ازیں ہونے والے حادثات کو نظر میں رکھیں کہ جب کوئی حادثہ ھو گزرتا ھے انکی فیملیز پر کیا گزرتی ھے انکا مزید کہنا تھا کہ آپکی ڈیوٹی کے دوران کوئی آنکھ اپکو چیک بھی کر رھی ھوتی ھے اور غفلت کے مرتکب عادی ملازمین کی سروس بھی ختم کی جا سکتی ھے اور اپنی سروس کو کسی آزمائش کا حصہ نہ بنائیں اور اس سیفٹی سیمینار کے موقع پر تمام ملازمین سے سیفٹی ایلیمنٹ کے لازمی استعمال کے لیے حلف بھی لیا گیا۔