درخت ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کا اہم زریعہ ہیں ، شبیر حسین

7

پاکپتن ،02مارچ  (اےپی پی ):جوڈیشل کمپلیکس پاکپتن میں بھی شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پاکپتن شبیر حسین نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اسحاق حاشر سمیت دیگر ججز کے ہمراہ جوڈیشک کمپلیکس میں پودہ لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پاکپتن شبیر حسین نے کہا کہ درخت ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کا اہم زریعہ ہیں۔پاکستان ایک زرعی ملک ہے اس کے باوجود اس میں درختوں کی شدید قلت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر فرد موسم بہار کی شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کیونکہ درخت لگانا سنت نبوی ﷺ اور صدقہ جاریہ ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ بھر پور شجر کاری کی جائے اور کثرت کے ساتھ درخت لگائے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پودوں کی اس طرح آبیاری کی جائے جس طرح بچوں کی پرورش کی جاتی ہے۔گلو بل وارمنگ کے خلاف جنگ درختوں کے سنگ ہی ممکن ہے۔