ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی ایل پی جی اور ناقص سلنڈروں کے خلاف کریک ڈاؤن

7

ملتان02 مارچ (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی ایل پی جی اور ناقص سلنڈروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن کی سربراہی میں ٹیم نے ناقص سلنڈروں کی حامل 15 کمرشل گاڑیاں تھانہ بند کرکے 24افراد بھی گرفتار کرلئے۔ سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے شہر کے مختلف علاقوں میں اچانک چیکنگ کرتے ہوئے ناکہ بندی کے دوران ایل پی جی سلنڈرز والی گاڑیوں کے خلاف مقدمات بھی درج کرلئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے آپریشن کو مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔محکمہ ٹرانسپورٹ کو کمرشل گاڑیوں کے روٹس کی سخت چیکنگ کا ٹاسک دیا ہے جبکہ بس و ویگن سٹینڈز پر مسافروں کیلئے بھرپور سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی ترجیح ہے۔