سکھر:ایکسائز پولیس روہڑی نے چرس کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ، تین ملزمان گرفتار

12

سکھر۔08مارچ(اے پی پی): ایکسائز پولیس روہڑی نے60 کلو گرام چرس کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ، تین ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ سکھر کے جڑواں شہر روہڑی میں ایکسائز پولیس روہڑی کی ٹیم نے ایکسائز انسپکٹر قمر الدین سیال کی سربراہی میں کروائی کرتے ہوئے گاڑی سے 60 کلو گرام چرس برآمد کرلی جبکہ تین ملزمان بابر خان، عصمت اللہ اور علی احمد کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان ریوو گاڑی نمبر KW-7711 میں چرس کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ ایکسائز پولیس روہڑی نے گاڑی بھی قبضے میں لے لی ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاولہ نے کامیاب کارروائی پر ایکسائز پولیس روہڑی کی ٹیم کو مبارکاد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کے وہ سندھ میں منشیات اسمگل کرنے کی ہر کوشش ناکام بنا دینگے۔