نوشہرہ ورکاں، 11مارچ(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل کی زیرصدارت ضلع میں جاری پہلی قومی ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری کی ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے اب تک کی پیش رفت کا جائزہ، پہلے مرحلے میں درپیش مشکلات کے حل اور آئندہ کی منصوبہ بندی کے حوالے سے اقدامات بارے بریفنگ لی اور ٹیموں کو ٹرانسپورٹ، سکیورٹی اور دیگر درکار فنڈز و وسائل کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر مجتبٰی عرفات بھروانہ، میجر کامران پاکستان آرمی، اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ مردم شماری کے افسران، نمائندہ کنٹونمنٹ بورڈ گوجرانوالہ سمیت دیگر شریک ہوئے۔