رحیم یار خان؛ شہداء پولیس کی فیملیز کے اعزاز میں پر باوقار تقریب کا انعقاد ، بچوں کو پروی آئی پی پروٹوکول دیا گیا

13

رحیم یار خان ، 11 مارچ (اے پی پی ): انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل کی جانب سے شہداء پولیس کی فیملیز کے اعزاز میں پر باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق شہداء کی فیملیز اور بچوں کو  سرکاری گاڑیوں پروی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ   لایا گیا جہاں ایس پی انویسٹیگیشن ارسلان زاہد نے شہداء کی فیملیز اور بچوں کے ساتھ کھانا کھایا۔ایس پی نے شہداء پولیس کی فیملیز سے ملاقات کی اورمسائل دریافت کیے۔انہوں نے شہداء پولیس کے زیر تعلیم بچوں سے خصوصی طور پر ملاقات کرتے ہوئے  تعلیم کے حصول کے لئیے مشکلات دریافت کیں اور فوری حل کے احکامات جاری کیے۔

ایس پی شہداء پولیس کے بچوں  اور فیملیز کے ساتھ گھل مل گئے۔  کچہ میں شہید ہونے والے کانسٹیبل اکبر شہید کے پولیس یونیفارم میں ملبوس بچےکو ایس پی نے گود میں اٹھایا اور پیار کیا۔اکبر شہید کے تمام بچوں کو محکمہ پولیس کی جانب سے آرمی پبلک سکول میں داخل کروا کر پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

اس موقع پر ایس پی ارسلان زاہد کا کہنا تھا کہ شہداء پولیس کے بچوں کو ہمہ قسم کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ، شہداء پولیس کی فیملیز محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔شہداء پولیس نے جرآت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر خلاف امن کی جنگ میں آپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔شہداء پولیس کی فیملیز ہمارے لئے انتہائی مقدم ہیں انکے لیئے ہمارے دفاتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ۔انہوں نے کہا  کہ شہدائے پولیس کے بچوں کے مستقبل کو اعلیٰ تعلیم دلوا کر تابناک بنائیں گے، شہدائے پولیس کی فیملیز کے تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔