وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملاقات،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت

21

لاہور ،12مارچ  (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے و  ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے اتوار کو یہاں   ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں پاکستان ریلوے اور ایوی ایشن کے امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔